ملتان: (ملت+اے پی پی) اندرون حرم گیٹ کے علاقے میں جوتوں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دو منزلہ گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقع کی اطلاع پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔ جس سے گودام میں موجود قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔