ملتان:(اے پی پی)حساس اداروں اور پولیس نے جانب سے دہلی گیٹ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 13 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد سے اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔