ملتان:(آئی این پی )نیو ملتان کے علاقے میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران چار مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ جن سے اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم شناخت ظاہر نہیں کر ا سکے تھے جس کے باعث حراست میں لیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 150 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی-