خبرنامہ پنجاب

ملتان: حساس اداروں کا آپریشن، 8 مشتبہ افراد گرفتار

ملتان: (ملت+اے پی پی) حساس اداروں اور پولیس نے سیتل ماڑی اور ممتازہ آباد کے علاقوں میں مشترکہ طور پر سرچ آپریشن کیا۔ جس میں 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد اپنی شناخت ظاہر نہیں کرا سکے تھے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ حراست میں لیے گئے افراد کو تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔