خبرنامہ پنجاب

ملتان: حساس اداروں کا سرچ آپریشن، 11 افراد گرفتار

ملتان:(آئی این پی ) پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں رات گئے حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن میں 200 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی۔ حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے حراست میں لئے گئے افراد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔