خبرنامہ پنجاب

ملتان: خاتون کی تیزاب گردی کا نشانہ بننےوالا شخص دم توڑگیا

ملتان:(اے پی پی) مخدوم رشید میں چند روز قبل خاتون کی تیزاب گردی کا نشانہ بننے والا شخص نشتراسپتال کے برن یونٹ میں دم توڑ گیا۔ ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں 15 جون کو مومل عرف شمیم نامی خاتون کی جانب سے تیزاب گردی کا نشانہ بننے والا شخص صداقت نشتراسپتال کے برن یونٹ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ملزمہ نے صداقت پراس وقت تیزاب پھینکا تھا جب اس نے شادی سے انکار کردیا تھا، تیزاب گردی سے صداقت کا چہرہ اورسینہ بری طرح جھلس گیا تھا۔ واقعے کے بعد تھانہ مخدوم رشید پولیس نے واقعے کے خلاف مقدمہ درج کرکے خاتون کوگرفتارجب کہ ملزمہ شمیم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 17 جون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھی بھیج دیا تھا۔