خبرنامہ پنجاب

ملتان: زہریلےکھانےسے 6 افراد کی حالت غیر

ملتان:(آئی این پی ) حسن آباد کے علاقے میں کھانے پکانے کے دوران اس میں چپکلی گر گئی جس سے کھانا زہریلا ہو گیا۔ زہریلا کھانا کھانے سے چھ افراد کی حالت غیر ہو گئی۔جن میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ متاثرہ تمام افراد کو فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 6 میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔