ملتان:(اے پی پی ) میاں چنوں کے علاقے چھب کلاں میں انوارالحق نامی مجرم نے لین دین کے تنازع پر سال 2000 میں فائرنگ کر کے اپنے رشتے دار کو موت کی گھاٹ اتار دیا تھا۔ جس پر سیشن کورٹ خانیوال نے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنایا جبکہ اعلیٰ عدالتوں نے موت کا فیصلہ بر قرار رکھا۔ مجرم نے صدر پاکستان سے رحم کی اپیل کی جسے مسترد کر دیا گیا۔ مجرم کی لواحقین سے آخری ملاقات کروا دی گئی ہے۔