خبرنامہ پنجاب

ملتان: سینٹرل جیل قیدیوں کی لڑائی، دو قیدی زخمی

ملتان: (ملت+اے پی پی) ڈسٹرکٹ جیل سے سینٹرل جیل منتقلی کے دوران دو قیدی عاصم اور عاطف پریزن وین میں لڑ پڑے اور وین میں موجود لوہے کی راڈ کو توڑ کر ایک دوسرے پر حملہ کر دیا جس پر دونوں قیدی زخمی ہو گئے۔ جنہیں نشتر اسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا، جہاں ایک قیدی کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس حکام کے مطابق جھگڑا کرنے والے دونوں قیدیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔