ملتان:(آئی این پی)ملتان میں شادی کی تقریب کےبعددولہااغوا ہوگیا، جس پر پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرد ی ہے۔ پولیس کےمطابق شاہ رکن عالم کا رہائشی عامر جمعرات کی رات وہاڑی سے بارات واپس لے کر آیاتھا۔ اہل خانہ کاکہناہے کہ دولہا تقریب کے بعد گھر سے موٹرسائیکل پر سامان لینے گیاتھا ۔ کافی دیر تک واپس گھر نہ آنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی، تو پتہ چلا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے دلہا عامر کو اغوا کرلیا ہے۔ پولیس کاکہناہےکہ عامر کے موبائل فون کے ذریعے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، مغوی دولہا کو جلد بازیاب کرالیاجائے گا۔