خبرنامہ پنجاب

ملتان :ضلع کچہری میں آتشزدگی

ملتان: (ملت+اے پی پی) ملتان کی کچہری میں لگنے سے ڈیڑھ سو سال پرانا ریکارڈ جل کر خاک ہو گیا لیکن کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں جس پر وکلا نے ضلعی انتظامیہ سے فوری انکوائری کا مطالبہ کر دیا ۔ ضلع کچہری کی رجسٹری برانچ میں اچانک آگ لگ گئی جس کو بجھانے کیلئے ریسکیو کی سات جبکہ فائر برگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں تاہم دو گھنٹے کے طویل آپریشن کے باعث گاڑیوں کا پانی بھی ختم ہو گیا جس کی وجہ سے آگ پر قابو پانے کیلیے پانی کی بالٹیاں بھی استعمال کی گئیں جس کے نتیجے میں ڈیرھ سو سال پراناکریمنل ریکارڈ کے فیصلے اور پبلک پراپرٹی کا ریکارڈ جل کر خاک ہو گیا. اس موقع پر ڈی سی او نادر چھٹہ کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں تاہم جلنے والے ریکارڈ کا بھی کوئی بیک آپ نہیں اور اسی لیے آگ لگنے کی فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔