خبرنامہ پنجاب

ملتان: عمارت میں دھماکہاہلکار زخمی

ملتان: (آئی این پی) ملتان میں این ایل سی بائی پاس کے قریب عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں سی ٹی ڈی پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے،جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ منگل کو پولیس حکام کے مطابق ملتان میں این ایل سی بائی پاس کے قریب دھماکہ ہوا،جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گھر میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کی جس دوران دھماکہ ہوا، دھماکے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور سرچنگ کا عمل شروع کر دیا گیا، دوسری طرف اہل علاقہ کا موقف ہے کہ دھماکے والے گھر میں پولیس اہلکار ہی رہائش پذیر تھے، دھماکہ سلنڈر کا نہیں بلکہ کسی اور چیز کا تھا۔(اح)