خبرنامہ پنجاب

ملتان: فلور مل میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

ملتان: (ملت+اے پی پی) سدو سام چوک پر واقع نجی فلور مل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فلور ملز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تین مزدور بھی فلور مل کے اندر پھنس گئے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے آگ بجھانے کے لیئے آپریشن شروع کر دیا اور مل میں موجود تین مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا۔ ریسکیو کی جانب سے 3 گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔