ملتان: (اے پی پی)نشتر اسپتال کے قریب ٹریفک وارڈن نے فیصل نامی نوجوان کو گاڑی غلط جگہ پر پارکنگ سے روکا۔ نوجوان نے اپنے آپ کو لیگی ایم پی اے شہزاد مقبول بھٹہ کا بھانجا بتایا اور ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے وائرلس سیٹ بھی توڑ دیا۔ جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنانے والے نوجوان فیصل کو گرفتار کر کے دفع 161 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔