خبرنامہ پنجاب

ملتان: مسافربس اورٹرک میں تصادم 5 مسافرزخمی

ملتان:(آئی این پی )لاہور سے ملتان آنے والی نجی کمپنی کی تیز رفتار بس سڑک پر کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں بس ہوسٹس موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ بس ڈرائیور سمیت 5 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں ریسکیو کی ٹیم نے نشتر اسپتال منتقل کر دیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق بس ڈرائیور سمیت دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ مسافروں کے مطابق بس کا ڈرائیور سو گیا تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔