خبرنامہ پنجاب

ملتان میں آتش بازی اور ون ویلنگ کرنے والے 16افرادگرفتار،مقدمات درج

ملتان : (اے پی پی)ملتان میں آتش بازی اور ون ویلنگ کرنے والے 16افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ۔ تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم محمد نوید کو شادی کی تقریب میں آتش بازی کر تے ہوئے قابو کر لیا اور اس کے قبضہ سے 4اناز آتشی اور 2بم پٹاخے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پویس تھانہ جلیل آباد نے ملزمان رمیز مجیدکو گجر کھڈے، محمد عرفان کو گراس منڈی ، شیر خان کو گراس منڈی ، علی حسن کو گراس منڈی ، محمد ذیشان کو عزیز ہوٹل ، محمد اجمل کو عزیز ہوٹل عدیل کو عزیز ہوٹل اور محمد فیصل کو گجر کھڈے سے ون ویلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ چہلیک نے ملزمان محمد صالحین ، سلیمان ، اور محمد بلال کو انتہائی تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلاتے ہوئے قابو کر کے، جبکہ پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزمان سلطان، حیدر، آصف ولد عمر بخش اور آصف ولد غلام شبیر کو انتہائی تیز رفتاری اور غفلت سے موٹرسائیکل چلاتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔