خبرنامہ پنجاب

ملتان میں آندھی اوربارش سے دو بچے جاں بحق

ملتان: (ملت+اے پی پی) تیز آندھی اور شدید بارش سے حضوری باغ روڈ پر موجود شادی ہال کی دیوار اس وقت گر گئی جب باراتی وہاں موجود تھے۔ دیوار گرنے سے 13 سالہ لڑکی یسرا طیب موقع پر جاں بحق ہو گئی اور 6 باراتی شدید زخمی ہو گئے۔ سوئی گیس روڈ پر گھر کی دیوار گرنے سے 12 سالہ ذیشان جاں بحق ہو گیا اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 5 کی حالت خطرے میں ہے۔