ملتان( آئی این پی)ملتان میں بااثر زمینداروں نے ظلم کی انتہا کردی، 27سالہ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس پر کتے چھوڑ دیئے ، پولیس نے نوجوان کو بازیاب کرا کے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقہ قادر پور راواں میں بااثر زمینداروں نے ظلم کی انتہا کردی، 27سالہ نوجوان کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر کتے چھوڑ دیئے ، پولیس تھانہ قادر پور راواں نے بااثر زمینداروں کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر نوجوان کو بازیاب کرا کر مقدمہ درج کرلیا تاہم ابھی تک کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے ۔27سالہ اشفاق نشتر اسپتال میں زیر علاج ہے۔