خبرنامہ پنجاب

ملتان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 4 دہشت گرد گرفتار

ملتان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 4 دہشت گرد گرفتار

ملتان(ملت آن لائن)محکمہ انسداد دہشت گردی نے شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشتگردوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا،گرفتاردہشت گردوں نے ملتان شہر میں نویں محرم کے جلوس کو نشانہ بنانا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں ناصر، علی، طاہر اور شفقت شامل ہیں اور ان کے قبضے سے 2 کلو بارودی مواد، ہیڈ گرینیڈز، اسلحہ اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے۔