ملتان میں سیزنل انفلوئنزا کے مزید 3 مریض دم توڑگئے
ملتان:(ملت آن لائن) نشتراسپتال میں زیرعلاج سیزنل انفلوئنزا کے باعث مزید 3 مریض دم توڑ گئے ہیں۔ پنجاب حکومت صوبے کے جنوبی علاقوں میں سیزنل انفلوئنزا پرقابوپانے میں ناکام ہوگیا ہے، ملتان کے نشتراسپتال میں زیرعلاج مزید 3 مریض دم توڑگئے ہیں جس کے بعد اس مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 35 ہوگئی ہے۔ جب کہ اسپتال میں اب بھی کئی مریض زیر علاج ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ترجمان نشتراسپتال کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں مریضوں کا تعلق خانیوال سے ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔
…………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…لاہور ہائیکورٹ نے رواں سال تلور کا شکار کرنے کی اجازت دے دی
لاہور:(ملت آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے رواں سال تلور کا شکار کرنے کی اجازت دے دی جبکہ کمیشن کو دسمبر 2018 میں تلورکی افزائش سے متعلق رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سروے میں تلور کی افزائش مقررہ ہدف سے کم ہوئی تو شکار پر پابندی عائد کر دی جائے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے تلورکےشکارکےخلاف درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہر سال تلور کی افزائش سے متعلق کرائے گئے سروے کی روشنی میں عدالت تلور کے شکار کی اجازت دے گی تاہم رواں برس تلور کا شکار کرنے کی اجاذت دے دی۔ عدالت نے تلور اور نایاب نسل کے مہمان پرندوں کا سروے مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سروے مکمل ہونے تک آئندہ برس شکار کرنے پر پابندی عائد کردی اور تمام وزارتوں اور محکموں کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تلور کے شکار کو عدالتی کمشن کی رپورٹ سے مشروط کردیا اور حکومت کو ہر سال تلور کی افزائش سے متعلق سروے کروانے کا حکم دے دیا۔
صحرائے چولستان میں 500 تلور فضا میں آزاد کردیے گئے
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کمیشن کو دسمبر 2018 میں تلور کی افزائش سے متعلق رپورٹ تیار کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ سروے میں تلور کی افزائش مقررہ ہدف سے کم ہوئی تو شکار پر پابندی عائد کر دی جائے، تلور کی افزائش مقررہ ہدف سے بڑھ گئی تو رپورٹ کی روشنی میں شکار کی اجازت دے دی جائے گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے ایڈووکیٹ شیراز ذکا اور دیگر کی درخواست پر عبوری حکم سنایا۔