ملتان (ملت آن لائن +آئی این پی) ملتان میں شاہ رکن عالم کے دربار پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والا برقع پوش مشکوک شخص پکڑا گیا۔ حساس اداروں نے گرفتار شخص کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں شاہ رکن عالم کے دربار پر برقع پوش مشکوک شخص نے داخل ہونے کی کوشش کی تو شک پڑنے پر دربار کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے مشکوک شخص کو پکڑ لیا اور تھانہ لوہاری گیٹ کی پولیس کے حوالے کر دیا۔ جہاں سے حساس اداروں نے مشکوک شخص کو اپنی تحویل میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔