خبرنامہ پنجاب

ملتان میں فیکٹری میں گیس لیکج سے 36 مزدوربے ہوش

ملتان:(اے پی پی) نجی فیکٹری کے پلانٹ میں گیس لیکیج کے باعث خواتین سمیت 36 ملازمین بے ہوش ہوگئے۔ملتان میں قائم بسکٹ بنانے کی ایک فیکٹری میں چند روزقبل ہی نیا پلانٹ نصب کیا گیا تھا، گزشتہ روزپلانٹ سے زہریلی گیس کے اخراج کے باعث اسے بند کردیا گیا تاہم آج صبح جب اسے دوبارہ چلایا گیا تو کچھ ہی دیرمیں پلانٹ سے دوبارہ گیس خارج ہونے لگی۔ گیس لیکیج کے باعث وہاں کام کرنے والے 36 مزدور بے ہوش ہوگئے۔فیکٹری مالکان نے معاملہ دبانے کے لئے ریسکیو 1122 کے بجائے اپنی گاڑیوں پر نجی اسپتال منتقل کیا جب کہ اسپتال منتقل ہو نے والے مزدوروں کے اہل خانہ کو بھی واقعہ کی اطلاع نہیں دی گئی۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیر علاج ملازمین میں خواتین کی بڑی تعداد ہے جب کہ کئی کی حالت تشویشناک ہے۔