ملتان:( اے پی پی )شہر میں ضلعی انتظامیہ نے موٹرسائیکل رکشوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ آج سے ملتان کی سڑکوں پر کوئی موٹرسائیکل رکشہ نہیں چل سکے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے حادثات میں اضافہ اورٹریفک جام کو اس پابندی کی وجہ قراردیتےہوئے بتایا کہ موٹرسائیکل رکشوں کے ورکشاپ بھی سیل کرنے کی تیاریاں ہیں تاکہ یہ پھر سے سڑکوں پرنظرنہ آسکے۔ ان رکشہ مالکان کے روزگارکا کیابنے گا، اس پریشانی پر رکشہ مالکان نے احتجاج بھی کیا ان کا کہنا تھا کہ پابندی سراسرزیادتی ہے۔ ملتان شہر میں کل تک 5ہزارموٹرسائیکل رکشے سڑکوں پر رواں دواں تھے۔پابندی کس حد تک مفید ثابت ہوسکے یہ آنے والے وقت میں ملتان کی سڑکیں خود بتائیں گی۔