ملتان:(اے پی پی)ملتان میں دو موٹر سائیکلوں اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں اسکول کے 5 طلباء و طالبات زخمی ہو گئے ۔ یہ حادثہ ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے ریلوے روڈ پر پیش آیا ۔ جہاں کار سے 2 موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں۔ دونوں موٹر سائیکلوں پر اسکول کے طلباء و طالبات سوار تھے ۔ حادثے میں زخمی طلباء کو تحصیل ہیڈ کوارٹر شجاع آباد منتقل کیا گیا جہاں 3 بچوں شاہ زیب ، علی حسن اور احمد کی حالت نازک ہونے پر انہیں نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔