خبرنامہ پنجاب

ملتان میں گرڈ اسٹیشن سے مشکوک شخص زیرحراست

ملتان(آئی این پی)ملتان میں گرڈ اسٹیشن سے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ۔ ملزم کے قبضے سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ پیراں غائب میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ۔ملزم سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے ۔ جنھیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا ۔ ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔