ملتان(آئی این پی )ملتان میں چوری کے مقدمہ میں نامزد کرنے پر تین ملزمان نے ایک نوجوان کی ٹانگ کاٹ دی۔ پولیس کے مطابق نشترہسپتال ملتان میں زیر علاج محمد عابد بدھلا سنت کا رہائشی تھا جس نے بتایا کہ اس نے چھ ماہ قبل اپنے گھر میں چوری کرنے پر تھانے میں درخواست دی تھی اور اپنے ہی علاقے کے تین افراد محمد عمر دراز، اشرف اور عرفان کو نامزد کیا تھا تاہم علاقے کے معزز افراد کے کہنے پر معاملہ رفع دفع کردیا گیا۔ تینوں ملزمان نے اس پر اچانک تشدد کیا اور اس کی ٹانگ کاٹ دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔