خبرنامہ پنجاب

ملتان میں3 روزہ پولیو مہم کا آغاز

اسلام آباد: (ملتت+اے پی پی)ملتان میں3 روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔نجی ٹی وی چینل نے محکمہ صحت پنجاب کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملتان میں شروع کی جانے والی تین روزہ پولیو مہم کے دوران5 سال سے کم عمر کے8 لاکھ 11 ہزار 411 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو مہم میں 2 ہزار 69 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں موبائل ٹیمیں بھی شامل ہیں ، عوامی مقامات پر 140، مراکز صحت پر 195 ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔محکمہ صحت کے مطابق دو دو افراد پر مشتمل9 سوکے قریب موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔