خبرنامہ پنجاب

ملتان: نہرمیں کودنےوالاخوفزدہ بچہ نہ مل سکا

ملتان:(اے پی پی) ملتان میں 7 سالہ بچے نے بس سے ڈر کر نہر میں چھلانگ لگالی ، بچے کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ، ملتان وہاڑی چوک کے قریب ہیڈ نو بہار میں 7 سالہ بچے افضل نے تیز رفتار بس سے ڈر کر نہر میں چھلانگ لگا دی ۔ افضل نہر کے کنارے جھونپڑیوں میں رہتا تھا ، بچے کی دادی اورعینی شاہدین کے مطابق 6 سالہ افضل اپنی بہن کے ہمراہ نہر کے کنارے کھڑا تھا کہ اچانک تیز رفتار بس وہاں سے گزری جس سے ڈر کر بچے نے نہر میں چھلانگ لگا دی ۔ بچے کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔