ملتان: (آئی این پی)کینٹ بازار میں نجی بنک سے ضرار نامی شہری 12 لاکھ 50 ہزار روپے نکلوا کر خانیوال جا رہا تھا کہ راستے میں پیسوں سے بھرا تھیلا گر گیا۔ ٹریفک وارڈن نے تھیلا گرتے ہوئے دیکھ کر اٹھایا تو چیک کرنے پر تھیلے میں رقم موجود تھی۔ ٹریفک وارڈن نے فوری طور پر مال پلازہ کی جانب موجود ٹریفک وارڈن سے متعلقہ شخص کو رکوایا اور تصدیق کے بعد ساڑھے 12 لاکھ روپے کی رقم کا تھیلا شہری کے حوالے کر دیا۔