ملتان:(آئی این پی)سرور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نے موڑ کاٹتے ہوئے 12 سالہ بچے کو ٹکر مار دی۔ جس سے اکمل نامی بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ شہریوں نے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ٹریکٹر ڈرائیور کو پکڑ لیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ٹریکٹر ڈرائیور کے پاس لائسنس بھی موجود نہیں ہے۔