خبرنامہ پنجاب

ملتان: ٹمبر مارکیٹ آتسزدگی کے باعث لاکھوں کا سامان جل کر تباہ

ملتان:(آئی این پی) ٹمبر مارکیٹ میں فرنیچر کی دکان کی دوسری منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے قریبی دو گوداموں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پایا۔ آگ لگنے سے دکان اور گوداموں میں موجود لاکھوں روپے کا فرنیچر اور مال جل کر تباہ ہو گیا۔ ریسکیو آپریشن کی تاخیر پر ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ تاجروں کا کہنا تھا خراب ہائیڈرنٹس کے باعث لاکھوں روپے کا نقصان ہوا