خبرنامہ پنجاب

ملتان: پرس چھیننے والے 4 ملزم گرفتار

ملتان (آئی این پی) ملتان میں موٹر سائیکل سواروں نے رکشہ سوار خاتون سے پرس چھین لیا تاہم چوک پر موجود ٹریفک وارڈن نے موٹرسائیکل سوار ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمان کو لینے کے لیئے آنے والی پولیس موبائل بھی دھکہ سٹارٹ نکلی۔ایم ڈی اے چوک کے قریب چار موٹرسائیکل سواروں نے رکشے میں موجود خاتون پروفیسر سے پرس چھین لیا جس میں 40 ہزار روپے اور قیمتی موبائل موجود تھے جس پر خاتون نے شور مچا دیا تو چوک پر موجود ٹریفک وارڈن نے شہریوں کی مدد سے موٹرسائیکل سوار ملزمان کو پکڑ لیا اور پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو حراست میں لے لیا تاہم پولیس وین بھی دھکہ سٹارٹ نکلی۔