ملتان:(آئی این پی)ملتان میں 9 نمبر کے قریب واقع پلازہ میں میں آتشزدگی سے درجنوں کپمیوٹر اور قیمتی فرنیچرجل کر راکھ ۔ ملتان کے علاقے چونگی نمبر 9 کے قریب واقع پلازہ میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث تیسری منزل میں آگ لگ گئی جس کے بعد آگ نے پوری منزل کو ہی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ واقعہ کے فوراً بعد ریسکیو 1122 کو اطلاع کی گئی جس کے بعد ریسکیو کی 3 گاڑیوں نے 1 گھنٹے کی کاروائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا تاہم آگ کے باعث لاکھوں روپے کے درجنوں کمپیوٹرز اور قیمتی فرنیچر جل کر راکھ ہو گیا تاہم خوش قسمتی کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پلازے میں نجی یونیورسٹٰی سمیت دیگر پرائیویٹ کمپنیوں کے دفاتر بھی ہیں ۔