خبرنامہ پنجاب

ملتان: پولیس اہلکارکی فائرنگ سےخاتون سمیت 2 افرادجاں بحق

ملتان (آئی این پی) ملتان میں معمولی تنازع پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی۔ خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، تین زخمی ہوگئے، ملزم فرار ہوگیا۔ ملتان کے نواحی علاقے میں پولیس کانسٹیبل ارشاد گجر نے گھریلو ملازم ہٹائے جانے پر بھائی کے ساتھ مل کر پڑوسی کے گھر پر فائرنگ کر دی جس سے میاں بیوی جاں بحق، تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگئے۔پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔ ملزم ارشاد تھانہ مخدوم رشید میں کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات ہے۔