ملتان:(اے پی پی)ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں اسکول جانیوالے بچوں کو پولیس کی موبائل نے ٹکر ماردی ،جس سے ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیاجبکہ دوزخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔حادثے میںزخمی ہونے والے دونوں بچوں کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بچے کی موت کے بعد اہل علاقہ نے پولیس اہلکار پکڑ لیا جبکہ میت سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا جارہا ہے ۔