خبرنامہ پنجاب

ملتان پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی،30گرفتار

ملتان۔(اے پی پی)پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 30افراد کوگرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم فقیر محمد سے 110گرام ہیروئن،پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم محمد سلیم سے 10لیٹرشراب،ملزم محمد دانیال سے 10لیٹرشراب،ملزم ناصر سے 10لیٹرشراب،ملزم محمد ارشد سے 10لیٹرشراب اور ملزم عبدالرحمن سے 10لیٹرشراب،پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم ظفراقبال سے 120گرام چرس،پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزم رمضان سے 140گرام چرس،پولیس تھانہ جلیل آبا دنے ملزم سہیل اشرف سے 5لیٹرشراب اورملزم ارشد مسیح سے 5لیٹرشراب،پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم حمزہ سے 30لیٹرشراب جبکہ پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزمان عمر حیات اور خضر حیات سے 20لیٹرشراب ، پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم عبداللہ سے پسٹل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔دریں اثناء پولیس ضلع ملتان نے 16اشتہار یو ں کو گرفتارکرلیا ۔3اشتہاری مجرم کا تعلق کیٹگری اے اور 5اشتہاری مجرمان کو تعلق آئی جی پنجاب کی ہدایت یافتہ فہرست سے جبکہ 8اشتہاری مجرمان کا تعلق بی کیٹگر ی سے ہے۔دریں اثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران89نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا ۔علاوہ ازیں ایکسائزآفس ملتان میں 441نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے 153موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کارروائی کی وجہ سے رجسٹرڈ کروائی گئیں۔