ملتان:(اے پی پی)پیر کالونی کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر مدرسے پر چھاپہ مار کر دو ایرانیوں سمیت چار مشکوک افراد کو پکڑ لیا۔ ذرائع کے مطابق پکڑے گئے ایرانی باشندوں کی شناخت عبد الواحد اور ولی محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چاروں افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔