خبرنامہ پنجاب

ملتان: ڈکیتی میں ملوث گینگ کے5 کارندے گرفتار

ملتان (آئی این پی )ملتان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری اور ڈکییی میں ملوث گینگ کے 5 کارندوں کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کئی مقدمات میں اشتہاری ہیں۔ پولیس تھانہ شارکن عالم نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی کئی واردتوں میں ملوث اور بدنام زمانہ انصاری گینگ کے 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مخبری پر شارکن عالم میں کارروائی کرتے ہوئے ان ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کی آمد کی اطلاع ملتے ہی 3 ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جن کی تلاش کے لیے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔ پولیس ذارئع کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔