خبرنامہ پنجاب

ملتان: کارکی موٹرسائیکل کوٹکر،3 افراد جاں بحق

ملتان: (آئی این پی) قادر پور راں کے قریب تیز رفتار کار نے مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو کار سوار بھی شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں کے ذریعے نشتر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں مزید ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ پولیس نے بھی واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔