خبرنامہ پنجاب

ملتان: کپڑے کی مارکیٹ میں آتشزدگی

ملتان: (ملت+اے پی پی) قادرپورراں کے قریب کپڑے کی مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پانچ سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقع کی اطلاع پر ریسکیو کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ جنہوں نے آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آگ کے باعث قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔