ملتان: (ملت+اے پی پی) فرخ ٹاؤن کے علاقے میں 11 سالہ بچی چار روز قبل گھر کے سامنے سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گئی۔ جس پر والدین کی درخواست پر تھانہ سیٹل ماڑی کی پولیس نے اغواء کا مقدمہ تو درج کر لیا تاہم چار روز گزرنے کے باوجود بھی لاپتہ ہونے والی بچی کا پتہ نہیں لگایا جا سکا۔ بچی کے والدین نے اعلیٰ پولیس حکام سے واقع کا نوٹس لینے اور فوری طور پر بچی کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔