ملتان (ملت آن لائن + آئی این پی) مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ملزمان کو پیش نہ کیے جانے کے باعث 18اپریل تک ملتوی کردی گئی،تفصیلات کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج سید ضیغم عباس رضوی نے کی،تاہم ملزمان وسیم ،عبدالباسط ،اورحق نوازکوعدالت میں پیش نہ کیا جاسکا ،جس پرفاضل عدالت نے کیس کی سماعت 18اپریل تک ملتوی کردی،دوسری طرف ماڈل قندیل بلوچ کے والدین کیخلاف بھی کیس کی سماعت جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے نہیں ہوسکی ۔