لاہور: (ملت+اے پی پی) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے عمران خان اور شیخ رشید کے بہاولپور جلسے سے کئے گئے خطابوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاناما اب پاجامہ بن چکا ہے، شیخ رشید کو پہنا دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2017ء الیکشن کا نہیں، منصوبوں کی تکمیل کا سال ہے۔ رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان اسی طرح گزارہ کرتے رہیں گے مگر الیکشن وقت پر ہی ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملٹری کورٹس کی کارکردگی بہتر نہیں رہی۔