لاہور (ملت + آئی این پی) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی’’ فائلوں‘‘تک محدود ہے عملی طور پر کچھ بھی نہیں ‘کرپشن اور لوٹ مار کے نظام نے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ‘غر یب کو دووقت کی روٹی بھی میسرنہیں ‘بیڈ گورننس کی ہر روز نئی مثالیں قائم ہو رہی ہیں ‘غر یب مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکر خود کشی کر رہے ہیں ‘بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ کا جن ملکی معیشت کو تباہ کر رہا ہے ‘ہسپتالوں میں غر یب کو علاج جیسی بنیادی سہولت بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک میں عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ہم جمہو ریت ‘آئین اور پار لیمنٹ نہیں کر پشن کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں جسکے لیے ہم نے سپر یم کو رٹ بھی رجوع کیا اور وہاں سے ہمیں انصاف کا سو فیصد یقین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حکمران ترقی اور خوشحالی کی دعوے تو کر رہے ہیں مگر عملی طور پر ایسا کچھ نہیں بلکہ دن بدن قوم کے مسائل میں اضا فہ ہی ہوتا جارہا ہے کر پشن کے خاتمے سے ہی ملک میں مہنگائی بے روز گاری اور لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ ہوگا اور ملک حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ گامزن ہوگا۔