خبرنامہ پنجاب

ملکی ترقی تاجر برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں: ثناء اللہ

فیصل آباد: (ملت+آئی این پی)صوبائی وزیر قانون وبلدیات رانا ثناء اللہ خاں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملکی تعمیر و ترقی اور اکانومی کو مضبوط بنانے کیلئے تاجر برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، کوئی ملک بہتر اکانومی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا ، پاکستانی تاجروں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ہر آڑے وقت میں صبر و تحمل سے کام ہوئے وطن عزیز کے معاشی استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ۔وہ انجمن تاجران پاک گول بازار کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری کے سلسلہ میں سپریم انجمن تاجران کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔تقریب سے ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالمنان ، ممبران پنجاب اسمبلی حاجی خالد سعید، آزاد علی تبسم ، رانا محمد ادریس ، میاں عرفان منان ، حاجی محمد اسلم بھلی ، جاوید ظفر ، عباس حیدر شیخ ، محمد امین بٹ ، رانا ایوب اسلم منج ، وقار ناصر (زونل چیئر مین ایسوسی ایشن ، نو منتخب صدر پاک گول بازار ملک خالد سلیم ، جنرل سیکرٹری سعید احمدشیخ نے بھی خطاب کیا ، جبکہ اس موقع پر صدرغلہ منڈی حاجی آصف اسلم ، چیئر ین سائزنگ ایسوسی ایشن صدر موبائل ایسوسی ایشن چوہدری خالد حسین ، حاجی محمد عابد‘ شہباز گل بٹ دیگر شخصیات تاجر راہنما اور صنعتکاربھی موجود تھے ، رانا ثناء اللہ خاں نے تاجروں کے پرزور اصرار پر چیئرمین سی سی 1 محمد امین بٹ کو ڈپٹی میئر کیلئے موزوں امیدوار بنا لیا۔ صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ حکومتی کاوشوں سے جہاں دہشت گردی ، بے روز گاری ، غربت اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا وہاں سستی بجلی سے امپورٹ ، ایکسپورٹ اور دیگر صنعتی و تجارتی سر گرمیوں کو فروغ ملے گا، سی پیک منصوبہ سے ملک کی تقدیر سنور جائے گی تاہم 2014سے 2016ء تک ملکی ترقی کے دشمنوں نے غیر جمہوری اور منفی ہتھکنڈے اختیار کئے، جس کا مقصد سی پیک منصوبہ میں راوٹ اور ملک میں عدم استحکام کی فضاء پیدا کرنا تھا مگر حکومت نے ان کے مذموم عزائم ناکام بنا دیئے، میاں نواز شریف کی قیادت میں اقوام عالم میں پاکستان کی عزت و توقیر میں اضافہ ہوا اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے ، بعض مسائل ایسے ہیں کہ جو ملکی حالات مکمل طور پر بہتر ہونے پر حل ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپریس وے فیصل آباد کا اکنامک کاریڈور ہے جس سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا ۔بلدیاتی الیکشن کا آخری مرحلہ مکمل ہونے کے بعد عوامی مسائل نچلی سطح پر حل ہونگے، رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہا کہ ہم نے تاجر طبقہ کی ہر کال پر لبیک کہتے ہوئے ان کے مسائل حل کروانے کی بھر پور کوشش کی ہے ، تقریب میں حاجی محمد اسلم بھلی ، جاوید ظفر ، عباس حیدر شیخ ودیگر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور دیگر نے نو منتخب صدر پاک گول بازار ملک خالد سلیم ، جنرل سیکرٹری سعید احمد شیخ ، سر پرست اعلیٰ چوہدری عمصمت اللہ ، چیئر مین محمد ہمایوں ، وائس چیئر مین شہزاد رشید ، سنیئر نائب صدر شیخ محمد شفیق ، نائب صدر شیخ محمد ناصر ، نائب صدر محمد ساجد ، فنانس سیکرٹری طارق نواز، سیکرٹری اطلاعات شیخ محمد رفیق جوائنٹ سیکرٹری شیخ محمد وسیم ، ایڈیشنل سیکرٹری محمد ظدیق ملک کو مبارک باد دی ، تقریب میں تاجر راہنماؤں کو شیلڈ ز بھی پیش کی گئیں ۔