لاہور( آئی این پی) سابق گور نر و تحر یک انصاف کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملکی خزانہ لوٹنا (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ بن چکا ہے ‘حکمرانوں کا ’’مال بناؤ ‘‘پروگرام ملک کو لے ڈوبے گا ‘(ن) لیگ نیب کے ہاتھ پاؤں بندھ کر کہتی ہے وہ پنجاب میں تحقیقات کر لیں یہ قوم کیساتھ سب سے بڑ امذاق ہے ‘(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے مک مکاؤ نے ملک کو تباہی اور بر بادی کے سواکچھ نہیں دیا ‘عمران خان قومی امنگوں کے تر جمان ہے انکو وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔ وہ ہفتے کے روز لاہور کے علاقہ مین کینال بنک ہاؤسنگ سکیم میں تحر یک انصاف کے ور کرز کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر یوتھ ونگ کوارڈی نیٹر وسیم چوہدری‘سعد یہ سہیل ‘شعبہ خواتین پنجاب کی صدر سلونی بخاری ‘یوتھ ونگ راشد الر حمن سمیت دیگر بھی موجود تھے سابق گور نر و تحر یک انصاف کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف میں کارکنوں کو جو عزت اور مقام دیا جا تا ہے اسکی کہیں اور کوئی مثال نہیں ملتی اور تحر یک انصاف آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بھی کارکنوں کی جد وجہد کی وجہ سے ہے‘ پارٹی انتخابات میں کارکنان مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں میں ان پرہر صورت پورا اتروں گا ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملکی خزانہ کو لوٹا ہے اور پھر جب بھی ان پر کوئی مشکل وقت آتا ہے تو دونوں جماعتیں مک مکاؤ کر لیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کر نیوالوں کو جب تک نشانہ عبر ت نہیں بنایا جائیگا اس وقت تک ملکی ترقی اور خوشخالی ممکن نہیں ہوگی ۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مصطفی کمال کی باتیں انتہائی اہم ہے حکومت کو کل نہیں آج ہی انکی تمام باتوں کی مکمل تحقیقات کرنی چاہیے کیونکہ کسی بھی ملک کی سالمیت اور خود مختاری سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے اور پوری قوم انکے ساتھ کھڑی ہے اور آنیوالا وقت بھی تحر یک انصاف کا ہوگا ۔ وسیم چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو اس ملک کا وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور عمران خان اقتدار میں آکر ملکی خزانہ کو لوٹنے والوں کو ہمیشہ کیلئے نشان عبر ت بنائیں گے اور ملک کو کر پشن اور لوٹ مار کے نظام سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر یں گے ۔