خبرنامہ پنجاب

ملکی دفاع کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے: یوسف انصاری

فیصل آباد (ملت + آئی این پی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمدیوسف انصاری نے کہاہے کہ مولانافضل الرحمن کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام ملک اور اسلام کے دفاع کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور سی پیک ملک کی اقتصادی معاشی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی انھوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے اس ا ہم ترین منصوبے کو اختلافات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جاناچاہئے سی پیک منصوبہ ایک صوبے کا نہیں بلکہ ملک کا منصوبہ ہے مغربی تہذیب کا راستہ روکنے کی ضرورت ہے کچھ قوتیں بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کرمغربی کلچرکانفاذ جبکہ ملک کی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کررہی ہیں عوام ایسی قوتوں کاڈٹ کرمقابلہ کریں اورمحب وطن لوگوں کاساتھ دیں ملک کی نظریاتی سرحدوں کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک ملک کی اقتصادی ، معاشی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔