خبرنامہ پنجاب

ملک بھر میں 11 اگست کو اقلیتوں کا عالمی دن بھر پور طریقے سے منایا جائے گا

فیصل آباد:(ملت آن لائن)دنیابھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ہفتہ 11اگست کو اقلیتوں کا عالمی دن بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر فیصل آباد ڈویژن سمیت مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ مسیحی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 11اگست کا دن قومی کیلنڈر میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس دن قائد اعظم محمدعلی جناح ؒ اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کے تصورات کے مطابق تمام مذاہب کے لوگوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں قومی دھارے میں لانے کی کوششوں کاآغاز کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ آنجہانی شہباز بھٹی سمیت دیگر اقلیتی رہنماؤں کی بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوششوں کو کبھی نظر انداز نہیں کیاجائیگا۔ انہوں نے مختلف مذاہب کے درمیان مزید بہتر روابط کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔