خبرنامہ پنجاب

ملک سے ایک ارب تیرہ کروڑ ڈالرسے زائد مالیت کی چینی برآمد

اسلام آباد(آن لائن) سینٹ کو بتایا گیا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران ملک سے ایک ارب تیرہ کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی چینی برآمد کی گئی ہے تین سالوں کے دوران دو ارب ستائیس کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی کھاد درآمد کی گئی ہے اگلے تین مہینوں میں مختلف ممالک میں کمرشل اتاشی تعینات کردیئے جائینگے ملکی برآمدات میں کمی کی بڑی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں کا گرنا ہے اسلام آباد کے ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اسلام آباد کی مختلف سیکٹروں میں قابضین کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے وزارت آئی ٹی کے ذیلی اداروں میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں جس کی انکوائری کی جارہی ہے جمعہ کے روز ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران داؤد اچکزئی کے ضمنی سوال پر پر خرم دستگیر نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران ملک سے مجموعی طور پر 24لاکھ 19ہزار 904 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی جس کی مالیت ایک ارب تیرہ کروڑ اٹھاسی لاکھ دس ہزارڈالر بنتی ہے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران سعودی عرب اور چین سمیت کئی ممالک سے دو ارب بہتر کروڑ ڈالر کی کھاد درآمد کی گئی ہے جبکہ رواں سال کھاد کی درآمد میں ملکی سطح پر پیداوار بڑھنے کی وجہ سے کمی ہوئی ہے وزیر تجارت نے کہا کہ وزارت تجارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سختی سے نگرانی اور آڈٹ کررہی ہے گزشتہ دور میں اس ادارے میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی جس کے کیسز ایف آئی اے کے پاس ہیں انہوں نے کہا کہ ٹی ڈیپ کے اخراجات کی انکوائری کی جارہی ہے اور وہ رپورٹ جلد ہی ایوان میں پیش کردی جائے گی ۔ سینیٹر چوہدری تنویر خن کے سوال کے جواب میں وزیر کیڈ نے کہا کہ بے نظیر شہید ہسپتال کی انتظامیہ کو تبدیل کیا جاچکا ہے اور وہاں جتنے بھی بل باقی ہیں ان کو کلیئر کردیا جائے گا ۔ وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ یہ معاملہ 1960ء اور 1970ء کی دہائی کا ہے سی ڈی اے حکام نے زون فور میں زمینوں کی رقم کی ادائیگی کے باوجود زمینوں کے قبضے نہیں دیئے ہیں جس کیلئے اب طریقہ کار طے کیا جارہا ہے اس طرح نئی پالیسی کے تحت متاثرین کو زمین کے بدلے زمین الاٹ کی جارہی ہے تاکہ کرپشن کو ختم کیاجاسکے سینیٹر کلثوم پروین کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیرمملکت کیڈنے کہا کہ اسلام آباد میں متاثرین اور قابضین میں فرق ہے ماضی میں اسلام آباد کی زمینوں پر قبضے کئے گئے تھے ۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے سینیٹر میاں عتیق شیخ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی کمپنیاں بھی پاکستان میں الیکٹرانک سطح پر تجارت کرسکتی ہیں اگرپاکستان میں مواقع موجود ہوں تو دیگر کمپنیاں بھی پاکستان میں تجارت کرینگی وزیر تجارت نے سینیٹر نجمعہ حمید کے سوال کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ناروے کے ساتھ دوطرفہ تجارت 63.15 ملین ڈالر ہے ناروے کو فٹبال ، ہوم ٹیکسٹائل گارمنٹس اور قالین برآمد کئے جارہے ہیں اس وقت ناروے کے ساتھ تجارت ہمارے حق میں ہے اور اس میں مزید بہتری ہوگی سینیٹر کلثوم پروین کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر تجارت نے بتایا کہ پاکستان کی برآمدات پانچ ارب روپے سے زائد ہیں جو ناروے کی موجودہ آبادی کے تناسب سے بہتر ہیں انہوں نے کہا کہ ناروے اور زمبیا میں انہی مارکیٹ کو مزید بہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں پاکستان نے اپنے محدود وسائل کے باوجود پوری دنیا میں 120سے زائد تجارتی نمائش کا انعقاد کیا ہے ۔ سینیٹر نجمعہ حمید کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت کیڈ نے بتایا کہ اسلام آباد کے ہسپتالوں میں گزشتہ دس سالوں سے بیٹھے ہوئے عملے کو تبدیل کیا ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ہسپتالوں میں بیرنز موجود ہیں پمز ہسپتال سے تمام ضائع شدہ سرنجیں دوبارہ استعمال ہونے کی شکایات ملی ہیں اور اس پر دو ڈائریکٹرز کو معطل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اسی صورتحال کے پیش نظر اب پمز ہسپتال میں استعمال شدہ فضلے کو تلف کرنے کیلئے برنر سسٹم لگایا جارہا ہے سینیٹر کلثوم پروین کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پمز ہسپتال میں استعمال شدہ جراثیم کش اشیاء کو تلف کرنے کیلئے جلد ہی سسٹم لگایا جائے گا ۔ سینیٹر اعظم سواتی کے ضمنی سوال کاجواب دیتے ہوئے وزیر تجارت نے خرم دستگیر نے بتایا کہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ملازمین کی کارکردگی کو بہتر بنانے بیمہ زندگی کے کامیاب مضبوط خطوط پر چلانے اور ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرنے کیلئے ایک بل ایوان میں پیش کیا گیا ہے سینیٹر میر کبیر کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی انوشہ رحمن نے کہا کہ وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد تیرہ منصوبوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی تھی اس سلسلے میں اعلیٰ سطح پر ایک انٹرنل آڈٹ کی گئی سینیٹر طلحہ محمود کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر تجارت نے کہا کہ پوری دنیا میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے سری لنکا سمیت پوری دنیا میں ہماری برآمدات میں کمی ہوئی سینیٹر مشاہد کے سوال کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگلے سارک کانفرنس میں تجارت کے شعبے میں درپیش مشکلات کو حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائینگے انہوں نے کہا کہ خطے میں سکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے تجارت کو بڑھاتے ہوئے رکاوٹیں حائل ہیں وزیر تجارت نے کہا کہ ہماری درآمدات میں تیل ، پام آئل اور مشنری شامل ہیں پاکستان کو چین سعودی عرب سمیت کئی مالک یہ اشیاء درآمد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کے پچاس سے زائد ممالک کو پاکستان کی برآمدات حوصلہ افزا ہیں سینیٹر عثمان کاکڑ کے سوال کے جواب میں وزیر تجارت نے کہا کہ چین کے ساتھ منفی تجارت کو کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں (ر اش د )#/s#