ملک میں لوڈشیڈنگ کا جن قابو میں آچکا ہے، شہبازشریف
لاہور(ملت آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ ملک میں لوڈشیڈنگ کا جن قابو میں آچکا ہے۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ سابق دور میں توانائی بحران حل کرنے سے متعلق کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا، توانائی پیدا کرنے سے متعلق بد ترین مجرمانہ غفلت برتی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے دن رات ایک کرکے توانائی بحران پر توجہ مرکوز کیے رکھی اور آج پاکستان میں لوڈشیڈنگ کاجن قابو میں آچکا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک قوم بن کرچیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے، سب مل کر کوشش کریں توملک کی تقدیر بدل جائے گی اور یقین ہے کہ مشکلات کے باوجود پاکستانی قوم عظیم قوم بنے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ ملک میں لوڈشیڈنگ کا جن قابو میں آچکا ہے۔